• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: آزاد کشمیر کی کاروباری شخصیت کا قتل، ویڈیو سامنے آ گئی


دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی میں فائرنگ سے آزاد کشمیر کی کاروباری شخصیت سردار اعظم خان کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی۔

گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے ہاتھی چوک پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں ایک شال پہنے شخص کو گاڑی پر کھلا کھلا فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق گاڑی سے جوابی فائرنگ ہونے پر مذکورہ قاتل فرار ہو جاتا ہے۔

فائرنگ سے سردار اعظم خان قتل، 3 افراد زخمی

فائرنگ سے گاڑی میں موجود آزاد کشمیر کی کاروباری شخصیت سردار اعظم خان جاں بحق ہو گئے تھے۔

فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد راجہ ساجد، ابو بکر اور حیدر شاہ زخمی ہوئے تھے۔

دن دیہاڑے راولپنڈی کے پُر رونق علاقے میں ہونے والی اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

ایچ آئی یو تھانہ کینٹ کے تفیتشی افسر کامران کیانی کے مطابق یہ لوگ صدر میں ایک دفتر میں کسی کام کے سلسلے میں آئے تھے جہاں یہ دفتر سے باہر نکل کر گاڑی میں بیٹھے تو ان پر فائرنگ کر دی گئی۔

انہوں نے بتایاکہ متاثرہ افراد کے بیان کی روشنی میں یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں ممریز بھٹی گروپ کو نامزد کیا گیا ہے ممریز بھٹی کا 1 بیٹا کچھ عرصہ پہلے تھانہ دھمیال کے علاقے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

مقتول سردار اعظم کا تعلق تراڑ کھل آزاد کشمیر سے تھا جو ایک نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو تھے۔

قومی خبریں سے مزید