راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ کینٹ کے علاقہ صدرمیں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق منگل کو ہاتھی چوک میں فائرنگ کرکے سرداراعظم کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیاجب کہ فائرنگ سے راجہ ساجد،ابوبکراورحیدرشاہ زخمی ہوگئے. دن دیہاڑے پررونق علاقہ میں ہونے والی اندھادھندفائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا. ایچ آئی یوتھانہ کینٹ کے تفیتشی افسر کامران کیانی نے بتایاکہ یہ لوگ صدرمیں ایک دفترمیں کسی کام کے سلسلے میں آئے تھے جہاں یہ دفترسے باہرنکلے توان پرفائرنگ کردی گئی۔انہوں نے بتایاکہ متاثرہ افرادکے بیان کی روشنی میں یہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتاہے ،پولیس کاکہناہے کہ ایف آئی آرمیں ممریزبھٹی گروپ کونامزدکیاگیاہے ممریزبھٹی کا ایک بیٹا کچھ عرصہ پہلے تھانہ دھمیال کے علاقہ میں قتل کردیاگیاتھا۔ مقتول سرداراعظم کا تعلق تراڑکھل آزاد کشمیر سے تھا جو ایک نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو تھے۔