وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج عملاً کرکے دکھادیا ہے ہر چیز کا اپنا اپنا وقت ہوتا ہے۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وقت پر اگر وہ چیز خوش اسلوبی سے ہوجائے تو بہتر ہوتا ہے، غیر ضروری شور مچانا اور کرنا کچھ نہیں، یہ ماضی کی روایتیں ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہی بات کرنی چاہیے جس پر ہم عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا مفاد اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہے، آج پارلیمانی جمہوریت کی روح زندہ ہو گئی۔