• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: کاروبار کا منفی دن، انڈیکس میں 202 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا آج منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 202 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 41 ہزار 879 پوائنٹس رہا۔  

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 318  پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی کم ترین سطح 39 ہزار 868 رہی۔

حصص بازار میں آج 10 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کے سودے 3 ارب 21 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 43 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 94 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید