ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 800 روپے بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 684 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 984روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 385 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔