• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈز کا اجراء

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان نے پہلے گرین سکوک بانڈز کے اجراء کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق گرین سکوک سے ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب ہو گی، بانڈز کا ابتدائی اجراء 20 سے 30 ارب روپے تک ہو گا، جن کی نیلامی کی جائے گی۔

اعلامیے میں وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ بانڈز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے لسٹ اور فروغ دیا جائے گا، بانڈز کے اجراء میں مختلف نجی بینک بھی جوائنٹ فنانشل ایڈوائزرز ہیں، کابینہ کی منظور کردہ پائیدار سرمایہ کاری سکوک فریم ورک کی بنیاد پر اجراء کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ گرین سکوک بانڈز کے اجراء کا اقدام پاکستان کے وژن 2028ء سے ہم آہنگ ہے، اس سے سرمایہ کاروں کو ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری کا منفرد موقع ملے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پائیدار فنانس کو پاکستان کی ترقیاتی حکمتِ عملی میں ضم کرنے کا تاریخی قدم ہے، گرین سکوک وسیع تر سرمایہ کاروں کو راغب، مالیاتی منڈیوں کو گہرا کرے گا، اس سے ملک کی سبز اور لچک دار معیشت کی طرف منتقلی تیز ہو گی۔

تجارتی خبریں سے مزید