سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظوری کے لیے آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اجلاس صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔
سینیٹ میں آج وکلاء کی فلاح اور تحفظ کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کیا تھا۔
بل کے تحت چیف جسٹس کا ازخود نوٹس کا اختیار محدود، بینچوں کی تشکیل، از خود نوٹس کا فیصلہ ایک کمیٹی کرے گی جس میں چیف جسٹس اور دو سینیئر ترین ججز ہوں گے۔
بل کے مطابق آئین کی تشریح کے مقدمات کی سماعت کے لیے پانچ سے کم ججز پر مشتمل بینچ تشکیل نہیں دیا جائے گا۔