• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظوری کا تفصیلی فیصلہ

فوٹو فائل
فوٹو فائل

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وکلاء کے مطابق حکومتی سیکیورٹی عمران خان سے واپس لے لی گئی، ملزم کے وکیل کے مطابق کچہری آنے پر عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ آج کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل ہونے تھے، عمران خان کی عدالتی حاضری کی ضرورت نہیں، عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ قانونی پہلو دیکھتے ہوئے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے، آج اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال تھی، فریقین سماعت میں التوا چاہتے تھے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وکلاء نے عید کے بعد توشہ خانہ کیس کی سماعت مقرر کرنے کی درخواست کی، توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل 29 اپریل کو طلب کیے جاتے ہیں۔

13 مارچ کے تفصیلی فیصلے کی کاپی 18مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں گم  ہوگئی تھی، فریقین کے مطابق اُن کے پاس 13مارچ کے تفصیلی فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید