سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔
محمد خان بھٹی کو محکمہ اینٹی کرپشن نے ایک اور مقدمے میں گرفتار کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق محمد خان بھٹی کو گرجوانوالہ میں ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق محمد خان بھٹی منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحویل میں تھے۔