محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اس حوالے سے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں سب سے زیادہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ سرجانی ٹاؤن میں 4.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پی اے ایف فیصل بیس، گلشن حدید اور یونیورسٹی روڈ پر 2، 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات نے کہا کہ ایم نائن پر 2.5 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 1.8ملی میٹر اور اولڈ ایریا ایئر پورٹ پر 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ پی اے ایف مسرور بیس ڈیڑھ ملی میٹر، ناظم آباد میں 1.3 جبکہ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔