لاہور میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل، بیوی اور بیٹی کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 3 ڈبلیو بلاک میں پیش آیا۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے۔
ملزم نے گھریلو ناچاقی پر گھر والوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔
فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والی ماں بیٹی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔