نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہائیکورٹ کے جج نے سپریم کورٹ سے حیران کن استدعا کر دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج اتل سری دھرن نے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ میری بیٹی آئندہ برس اسی عدالت سے جہاں میں ابھی فرائض انجام دے رہا ہوں، وکالت کا آغاز کرے گی اس لئے میرا تبادلہ کسی اور ریاست میں کردیا جائے۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج سری دھرن نے کہا کہ بطور جج اسی ہائی کورٹ میں رہنا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا، اس لیے اس سے بچنے کے لیے میرا تبادلہ کردیا جائے۔