فیصل آباد میں ملت روڈ پر مفت آٹا لینے کے لیے آیا شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 50 سال تھی۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورثاء کے مطابق متوفی دل کا مریض تھا، شہری طبی موت کا شکار ہوا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق آٹا سیل پوائنٹ پر کوئی دھکم پیل نہیں ہوئی۔