• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کونج کے شکار کیلئے لگائے گئے کیمپس کو ختم کرنے کی ہدایت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب میں کونج کے غیر قانونی شکار کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کونج کے شکار کےلیے لگائے گئے کیمپس کو ختم کرے اور غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، کونج ایک نایاب پرندہ ہے۔ اس کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بارکھان نے ایک کارروائی میں دو گاڑیوں سے غیرقانونی شکار کی گئی 32 کونجیں برآمد کر لی تھیں۔

ان کونجوں کو ژوب سے پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اس کارروائی میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید