مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ فیصلہ عمران خان کی بالادستی کا نہیں آئین کی بالادستی کا آنا چاہیے۔
سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ایک بچے کو 2018 میں نقل سے پاس کرا کر اقتدار پر بٹھایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بچہ 2023 یا جب بھی الیکشن ہوں دوبارہ نقل سے پاس ہوکر اقتدار پر بیٹھنا چاہتا ہے۔