• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا پرینتی چوپڑا، راگھو چڈھا منگنی کرنے والے ہیں اور کب؟

بالی ووڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا اپریل کے ہفتے میں منگنی کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینتی چوپڑا اور راگھو چڈھا جن کے تعلقات کی خبریں مسلسل آرہی ہیں، نے فیصلہ کیا ہے وہ اس حوالے باضابطہ اعلان منگنی کی رسم کرکے کریں۔

میڈیا میں راگھو چڈھا اور پرینتی چوپڑا کی تصاویر اور اداکارہ کی خوشی سے مسکراتی ویڈیو نے ویسے تو مداحوں کو سب کچھ بتادیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے باوجود جوڑے نے اپنے تعلق کو عوام کے سامنے لانے کےلیے دہلی میں اپریل کے پہلے ہفتے میں منگنی کی تقریب رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرینتی پہلے ہی دہلی پہنچ گئی ہیں اور تقریب سے متعلق تیاریوں میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگی کی اس تقریب میں صرف دونوں فیملیز کے افراد اور چند بہت ہی قریبی دوست موجود ہوں گے۔

راگھو چڈھا اور پرینتی چوپڑا اپنے تعلق کو اپنی فیملیز کی موجودگی میں اگلے مرحلے میں لے جانے پر خوش ہیں۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس بھی اس وقت بھارت میں ہیں، کزن میرا کپور بھی دہلی پہنچ گئیں، یہی وہ موقع ہے جب دونوں خاندان منگنی کی رسم کرنے جارہے ہیں۔

اس سے قبل یہ تصاویر سامنے آئی کہ راگھو چڈھا پرینتی چوپڑا کو لینے کےلیے دہلی ایئر پورٹ پہنچے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید