شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 44ویں یوم شہادت کے موقع پر وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 73 کے متفقہ آئین، جوہری طاقت اور جمہوریت کےخالق قائد عوام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔
انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جُرأَت، قربانیوں اور ملک و قوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے عوام اور پارلیمنٹ کو طاقت اور فیصلہ سازی کا مرکز بنایا۔
ان کا کہنا ہے کہ قائد عوام کو عدالتی قتل کے ذریعے ہم سے چھینا گیا، ایک منظم منصوبے کے ذریعے قائد عوام کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔
قائد عوام کے قتل میں جو کردار نظام عدل نے ادا کیا اس سے سر شرم سے جھک جاتا ہے۔