پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنی شہید والدہ بینظیر بھٹو اور نانا ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ دفن کردیا۔
ایک بیان میں فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم ایمرجنسی، ویمرجنسی کو نہیں مانتے، ہم صرف جمہوریت کو مانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کا داغ دھویا ہے، نظریہ ضرورت دفن کرنے پر سپریم کورٹ کے مشکور ہیں۔
پی ٹی آئی وکیل نے مزید کہا کہ وکلا آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو فنڈ فراہم کیے جائیں۔