وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں، اس بینچ پر عدم اعتماد کردیا تھا۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ یہ ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوچکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی فیصلے پر عمل درآمد آئین اور قانون کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا، اس بینچ پر عدم اعتماد کردیا تھا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ہماری تمام اتحادی جماعتیں اس مؤقف پر متحد ہیں، عدم اعتماد کے بعد لارجر یا فل کورٹ بننا چاہیے تھا۔