عدالت نے روحانی علاج کے نام پر جنسی ہراسانی کے مقدمے میں ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنا دی۔
اسپیشل جج سینٹرل نے جرم ثابت ہونے پر مجرم رفیع اللّٰہ کو 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کی تھیں۔
ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کرتا رہا، سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی ملزم کی ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔