• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈا پور نے پولیس کو گرفتاری دے دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔

علی امین گنڈا پور نے وکلاء اور پولیس کے مذاکرات کے بعد پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ کے گیٹ پر گرفتاری دی، اس سے پہلے گرفتاری سے مسلسل انکار کیا تھا۔

علی امین گنڈا پور نے دھمکی آمیز آڈیو جاری کی تھی، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی تھی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسلام آباد پر قبضہ کرلیا جائے گا، اسلام آباد کو ٹیک اوور کرلیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد پولیس کو بھی دھمکایا تھا۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ  میں نے تمام مقدمات میں ضمانت کروائی ہوئی ہے، پولیس کے پاس کوئی وارنٹ نہیں ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پولیس میرے اور میرے دوستوں کے گھر پر چھاپے مارتی ہے، پولیس نے نامعلوم ایف آئی آرز میں نامزد کیا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے، اس لیے عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید