مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف پارلیمنٹ کی قرارداد کو درست قرار دے دیا۔
لندن آفس سے رہائش گاہ روانگی سے قبل کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سے عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قرارداد کی منظوری پر سوال کیا گیا۔
اس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ قرارداد کے حق میں ہوں، پارلیمنٹ نے بالکل ٹھیک قرارداد پاس کی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے کہ وہ ایک بالادست ادارہ ہے۔