• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

75لاکھ مستحق خاندانوں کو بینظیر کفالت کی جنوری تا مارچ قسط ادا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بینظیر کفالت کی جنوری تا مارچ سہ ماہی قسط 75 لاکھ مستحق خاندانوں کو ادا کردی گئی۔

بینظیر کفالت کے تحت 90 لاکھ مستحق خاندان رجسٹرڈ ہیں اور اس مرتبہ 7 ہزار کے بجائے اضافہ شدہ8500 روپے دیے جا رہے ہیں۔

بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ تعلیمی وظائف کی سہ ماہی قسط بھی ادا کی جارہی ہے۔

تعلیمی وظائف کے لیے رجسٹرڈ بچوں کی اسکول میں 70 فیصد حاضری لازمی ہے۔

حکومتِ سندھ کی جانب سے سندھ میں آٹا سبسڈی کے 2 ہزار روپے فی خاندان کی تقسیم بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ سیلاب متاثرہ کاشت کاروں میں حکومتِ سندھ کے گندم کے بیج پر سبسڈی کی تقسیم بھی جاری ہے۔

ایک لاکھ 33 ہزار کاشت کاروں میں آج تک ساڑھے 31 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرمن پرسن شازیہ مری نے مستحق خواتین کی رقم میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات بھی دے دی ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مطابق مستحقین بی آئی ایس پی کے تحصیل دفتر میں اپنی شکایات درج کروائیں یا ہیلپ لائن نمبر 0800-26477 پر رابطہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید