• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی نئی قسط پاکستان اور بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ

ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘، پوسٹر فوٹو
ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘، پوسٹر فوٹو

جیو ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی نئی قسط ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئی۔

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی نئی یعنی 29 ویں قسط یوٹیوب پر پاکستان اور بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہے۔

اس ڈرامے کی نئی قسط کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ابھی تک 17 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیے گئے سراج الحق کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ میں اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید