تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی دو عدالتوں میں آج مقدمات کی سماعت ہوگی، توشہ خانہ کیس میں جلد سماعت کی درخواست پر دلائل ہوں گے۔
عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیرقانونی نکاح کے الزام پر کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست گزار محمد حنیف اپنے وکیل رضوان عباسی کے ہمراہ پیش ہوں گے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدت کے دوران نکاح کرنے پر عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف سیکشن 496 کے تحت کارروائی کی جائے۔