• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روکنے کا کیس، حسان نیازی کی حاضری سے استثنیٰ منظور

 
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کی سیشن عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روکنے کے کیس میں حسان نیازی کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد پولیس کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روکنے کے کیس کی سماعت سیشن عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔

سیشن عدالت نے آئندہ سماعت تک تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید