راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان قتل ہوگیا، لواحقین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔
پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کا مقدمہ تو درج کرلیا گیا لیکن واقعے میں ملوث اہلکار تاحال گرفتار نہیں کیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جن کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
لواحقین اور عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کو پولیس اہلکاروں نے روکا اور معمولی تلخ کلامی پر گولی مار کر فرار ہوگئے۔
مقتول نوجوان کے لواحقین نے پولیس پر جانب داری کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کردی ہے۔
پیر ودھائی کے علاقے مسلم آباد میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے باسط نامی نوجوان کو گولی لگی جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے واقعہ کو جوے خانے پر پولیس چھاپے کی دوران فائرنگ سے جوڑنے کی کوشش کی تو لواحقین اس پر سراپا احتجاج ہوگئے۔