• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمین عبید چنائے اسٹار وارز کی پہلی خاتون ڈائریکٹر بن گئیں

تصویر بشکریہ، انسٹاگرام شرمین عبید چنائے
تصویر بشکریہ، انسٹاگرام شرمین عبید چنائے

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو ایک اعزاز حاصل ہوگیا۔

شرمین عبید چنائے اسٹار وارز کی نئی فلم کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر بن گئیں۔

پاکستانی فلم ساز خاتون نے اسٹار وار ز سے معاہدہ ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ لندن میں کافی دن گزر چکے، اب تصدیق شدہ خبر آگئی۔

شرمین عبید چنائے نے مزید کہا کہ وہ اگلی اسٹار وار فلم کی ہدایت کاری کریں گی، فلم کو کہکشاں میں واپس لانے پر بہت پرجوش ہوں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید