• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا قاتلانہ حملہ کیس کے تفتیشی افسر کی موت کی انکوائری کا مطالبہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ایس ایچ او عامر شہزاد کی اچانک موت کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عامر شہزاد نے مجھ پر وزیر آباد قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی، وہ قتل کی سازش کے پیچھے سازشیوں کو بے نقاب کرنے کا اہم گواہ تھا۔

عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی وزیر آباد قاتلانہ حملے کی سازش کی انکوائری کر رہی ہے، جے آئی ٹی کے ریکارڈ سے بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے تفتیش کار ڈاکٹر رضوان کی موت کے حالات پر نظر دہرانا ضروری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس میں مقصود چپڑاسی کی موت سے متعلق پراسرار حالات پر بھی نظر دہرانے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس میں دیگر تمام گواہوں کی موت سے متعلق پراسرار حالات پر بھی نظر دہرانے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید