• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیبہ گل کیس میں انکوائری افسر نے سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کرلیا

طیبہ گل کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے بطور انکوائری افسر طلبی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے طیبہ گل کیس میں آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم اعظم خان کو بھی طلبی کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ انکوائری کے احکامات طیبہ گل اور اس کے شوہر فاروق نون کی شکایت پر دیے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید