وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ استدعا ہے عدالت عظمیٰ اپنے معاملات شفافیت سے چلائے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ قانون کا جو معیار مسلم لیگ ن کے لیے سیٹ کیا گیا تھا، وہی معیار پچھلی حکومت سے منسلک افراد کے لیے کیوں نہیں؟
انہوں نے کہا کہ استدعا ہے کہ عدالت عظمیٰ اپنے معاملات شفافیت سے چلائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ 4/3 کا فیصلہ ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چاروں ججز کے فیصلے بھی موجود ہیں، جسٹس اطہر من اللّٰہ نے تو اپنے فیصلے میں یہاں تک کہہ دیا کہ انہیں کالی قبائیں پہنے سیاستدان قبول نہیں۔