بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ان دنوں اپنی آئندہ آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ریلیز کے حوالے سے مصروف ہیں اور وہ مووی کے ٹریلر کی ریلیز کے سلسلے میں ممبئی میں موجود ہیں۔
اس موقع پر ایک تقریب میں ان قیاس آرائیوں کا تذکرہ بھی زیر بحث رہا، جس کے مطابق سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم خان اور اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی پلک تیواڑی کے درمیان رومانوی تعلقات ہیں۔
سلمان خان کی فلم کی تقریب میں پلک بھی اسٹیج پر موجود تھیں اس دوران سلمان خان نے بھی اپنے مخصوص انداز میں اس تعلق کی تصدیق کچھ اس طرح کی کہ وہ تو آل ریڈی گر چکی ہے۔
تاہم سلمان خان کے کمنٹس براہ راست پلک کی جانب تو نہیں تھے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ان دنوں ابراہیم اور پلک کے مبینہ تعلقات پر شہ سرخیاں بن رہی ہیں۔