• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ نہیں لا رہے، ریٹ بڑھانے سے ٹیکس وصولی میں کامیابی نہیں ملے گی، چیئرمین ایف بی آر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ منی بجٹ نہیں لا رہے، ریٹ بڑھانے سے ٹیکس وصولی میں کامیابی نہیں ملے گی افراط زر توقع سے زیادہ جلدی نیچے آیا، اثر ریونیو پر آتا ہے، 1200؍ ارب کا شارٹ فال ہے، ریٹ بڑھانے سے وصولیوں میں کامیابی نہیں ہوں گے ۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “کے آغاز میں پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں اہم پیشرفت، وفاقی حکومت نے بھی8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان نہ لانے کافیصلہ۔ 

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ریٹ بڑھانے سے وصولیوں میں کامیابی نہیں ملے گی۔ جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے ان سے ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا۔صرف انکم ٹیکس کی مد میں1200ارب روپے کا شارٹ فال ہے۔ ہم نے اکنامک فنڈ پر بہتر پرفارم کیا ہے۔ افراط زر توقعات سے زیادہ جلدی نیچے آئی ہے۔ اس کے اثرات ریونیو پر آتے ہیں۔

شارٹ فال دراصل اس وجہ سے ہے ۔ایک بہت ہی جارحانہ ہدف ہے جس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔افراط زر12 فیصد متوقع تھی توہ وہ بہت نیچے آگئی ہے۔لارج اسکیل مینوفیکچرنگ توقعات سے کچھ کم ہے۔

 امید ہے یہ بڑھے گی اور ریونیو شارٹ فال کی تلافی کرے گی۔جو لوگ فائلر زنہیں ہیں ان پر غیر معمولی اضافہ کیا گیاجو درست فیصلہ تھا۔ اس کے نتیجے میں ستمبر میں فائلرز میں بڑی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔6لاکھ 70ہزار میں سے2لاکھ جو اپنی فائل درست فائل کرتے ہیں۔ اگرٹاپ1 فیصد لوگ صحیح اپنے ٹیکس سلیب کے مطابق دینا شروع کردیں تو1200ارب مزید اکٹھا ہوسکتا ہے۔ انڈر فائلنگ بہت زیادہ ہے۔ 

انکم ٹیکس آفیسرز کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔1500سے زائد آڈیٹرز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ہم نے نادرا سے ڈیٹا لے کر نوٹس ایشو کئے ہیں۔5ماہ کا ڈیٹا دیکھیں تو ہمیں606؍ ارب آنا چاہئے تھے۔391ارب آئے ہیں209ارب کا شارٹ فال موجود ہے۔ 

سیکنڈ آرڈر اینالسٹ کے ماڈل ابھی نہیں بنے ہوئے اصولاً یہ ماڈل بنے ہونے چاہئے تھے۔ نان فائلر جائیداد نہیں خرید سکتا۔جائیداد خریدنے کے لئے فائلر ہونا ضروری ہے۔صرف فائلر ہونے سے آپ جائیداد نہیں خرید سکتے آپ کو اہل بھی ہونا پڑے گا۔ہوسکتا ہے فائلر ہوں پھر بھی نا اہل ہوں۔جو فائلر نہیں ہیں وہ بینک میں صرف آسان اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔اگر بزنس کرنا ہے تو فائلر بننا پڑے گا۔نان فائلر نارمل کرنٹ اکاؤنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ نہیں کھلوا سکے گا۔digitization پر وزیراعظم کا بہت زاور ہے۔

 نمائندہ جیو نیوز، شبیر ڈارنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ موخر ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانانے سماعت میں بتایا تھا کہ اس کیس کا فیصلہ23دسمبر کو سنایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید