سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔
عدالتِ عظمیٰ میں درخواست راجہ عامر اور امیر عبداللّٰہ ایڈووکیٹ نے دائر کی۔
درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مجوزہ قانون عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجوزہ قانون حکومتی بد نیتی کی بنیاد پر نافذ کیا جا رہا ہے۔
درخواست میں وفاق، وزارتِ قانون اور وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔