امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو پاکستان کے سیاست دانوں نے مایوس کیا۔ آج ملک میں انتشار ہے، یہ فساد پاکستان کے حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔
لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ان کا وژن لنگر خانہ، مرغیاں اور انڈوں کو تقسیم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو لنگر خانوں نے نہیں، بلکہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے آگے بڑھایا۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کو لوٹا گیا اور کرپشن میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو یرغمال بنایا۔ جس دن انصاف کی حکمرانی ہوگی پاکستان ترقی کی راہ پر ہو گا۔