وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی تباہی کے اثرات سے نکل رہا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی توآئی ایم ایف پروگرام عمران حکومت کی وعدہ خلافی کی وجہ سے معطل تھا۔
انہوں نے کہا کہ اپریل 2022 میں ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا۔ سابق حکومت نے جاتے جاتے خزانے کیلئے ناقابل برداشت فیول سبسڈی دی۔
مریم اورنگزیب کے مطابق اس کی وجہ سے قوم کو 100ارب روپے ماہانہ خسارہ برداشت کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہماری امپورٹس 80 ارب اور برآمدات 31 ارب ڈالر تھیں۔ سابق حکومت تاریخ کاسب سے بڑا 49 ارب ڈالر تجارتی خسارہ اور 17.5 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دے کر گئی۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سال میں ہر سال ریکارڈ بجٹ خسارہ ہوتا رہا۔