• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کے درمیان مبینہ جھگڑے اور ہاتھا پائی کی خبریں سراسر جھوٹ ہیں، ترجمان سپریم کورٹ

ترجمان سپریم کورٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے درمیان مبینہ جھگڑے اور ہاتھا پائی کی خبریں سراسر جھوٹ ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان سپریم کورٹ نے کہا کہ 13 اپریل کی شام ججز کالونی پارک میں واک کے دوران ججز کی لڑائی کی خبر جھوٹ ہے، ججز کی لڑائی کی خبر کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اٹھایا گیا۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سخت ترین الفاظ میں تردید کی جاتی ہے، ججز کے درمیان لڑائی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ترجمان سپریم کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے بارے میں جعلی رپورٹنگ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

جعلی رپورٹنگ سے عدالت اور معزز ججز کا وقار متاثر کرنے کی کچھ عناصر نے جان بوجھ کر کوشش کی۔

قومی خبریں سے مزید