• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان نے عمران خان سے بات چیت کا امکان مسترد کر دیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان سے بات چیت کا امکان مسترد کر دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی سیاست اتنی گری نہیں کہ ہم عمران خان سے مذاکرات کریں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جے یو آئی کے دھرنے کے دوران جنرل باجوہ نے فیض حمید کو ہم سے بات چیت کا اختیار دیا، مذاکرات میں فیض حمید کے ساتھ چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری شجاعت بھی تھے، مذاکرات میں اسمبلی توڑنے کی تاریخ اور مارچ 2021 میں الیکشن کا فیصلہ ہوا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے زبانی یقین دہانی پر دھرنا اٹھا دیا، لیکن بعد میں یہ لوگ زبان سے پھر گئے، موجودہ صورت حال عدالتی مارشل لا ہے، ہم انسان ہیں کوئی جانور نہیں کہ آپ جو چارا ڈالیں ہم قبول کرلیں۔

قومی خبریں سے مزید