• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: قطر ایئرویز کے طیارہ کے رن وے پر ٹیل کے ٹکرانے کا معاملہ، سی اے اے کا بیان آگیا

اسلام آباد ایئرپورٹ رن وے پر قطر ایئرویز کیو آر 614 طیارے کا ٹیل رن وے سے ٹکرانے کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے سے متعلق آفیشل بیان جاری کردیا۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے تیز ہواؤں کے باعث پہلی لینڈنگ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا، پائلٹ نے غیر مستحکم لینڈنگ پر "گو اراؤنڈ" کو ترجیح دی اور ٹاور کو آگاہ کیا۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ دوسری بار طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا تاہم معائنے پر طیارے کی دم پر خراشیں دیکھیں گئیں۔

ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کیے گئے، ایئر بس کمپنی کو قطر ایئرویز کیو آر 614 ٹیل اسٹرائیک واقعے سے آگاہ کردیا گیا۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئر کرافٹ انجینئروں کے معائنے کے بعد طیارہ (AOG) یعنی 'ایئر کرافٹ ان گراؤنڈ' قرار دیا گیا۔

سی اے اے شعبہ ایئر وردینس اور ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بورڈ کے ارکان نے بھی طیارے کا معائنہ کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی اے اے اور اے اے آئی بی تفصیلی رپورٹ تیار کر رہے ہیں، ایئر لائن نے تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید