• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے اپیل دائر کردی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے۔

شیخ رشید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپیل دائر کی جس میں محسن نقوی کے تقرر کیخلاف درخواست مسترد کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس درخواست مسترد کی  گئی۔

 اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دے کر محسن نقوی کو نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

شیخ رشید کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید