• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان کا حکومتی امور میں عدالتوں کی بےجا مداخلت پر اظہار ناراضی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حکومتی امور میں عدالتوں کی بےجا مداخلت پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

کوئٹہ سے جاری سرکاری اعلامیے میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عدالتی تجاوز سے حکومتی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ اگر عدالتیں منتخب حکومتوں کے فیصلوں پر حکم امتناعی جاری کرتی رہیں تو بہترہےوہ خود ہی حکومت سنبھال لیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتی فیصلوں سے ترقیاتی و انتظامی بحران پیدا ہو رہا ہے، بہتر ہے عدالتیں اپنا آئینی کردار ادا کریں اور ہمیں بھی اپنا آئینی و قانونی کام کرنے دیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکومتی فیصلوں پر حکم امتناعی سے پیدا صورتحال پر آج اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون اور پراسیکیوشن، ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل شریک ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید