• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل مارشل لاء کے تاثر کو تقویت مل رہی ہے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل مارشل لاء کے تاثر کو تقویت مل رہی ہے۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لاء سے متعلق جو بات ہو رہی ہے، اس کی بنیاد اداروں کی حدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ادارہ دوسرے کی آئینی حدود میں جاکر احکامات دے تو جوڈیشل مارشل لاء کے تاثر کو تقویت ملتی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ جس قسم کی صورتحال ہے تمام جماعتیں اور قوم فل بینچ کا مطالبہ کر رہی ہیں، تین رکنی بینچ ہر چیز کو روندتے ہوئے اپنی مرضی اور منشا مسلط کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اس قسم کی صورتحال ہو تو پھر جوڈیشل مارشل لاء کے تاثر کو تقویت ملتی ہے۔

اس سے قبل ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے اسٹیٹ بینک افسران کو وارننگ دی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے رقم دی تو وصولی دینے والوں سے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہ ہو ساری زندگی 21 ارب روپے کی ادائیگی کرتے رہیں۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ جتنا مرضی زور لگالیں 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، انتخابات ایک ساتھ ہی ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید