• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں محمد نواز شریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری کی ویڈیوز وائرل

کولاج بشکریہ ٹوئٹر
کولاج بشکریہ ٹوئٹر 

قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف آج کل اپنے اہل و عیال کے ہمراہ سعودی عرب میں عمرے کے سلسلے  میں موجود ہیں۔

نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر، سینئر نائب صدر مریم نواز کو رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کے شاہی خاندان کی جانب سے بطور شاہی مہمان سعودی عرب میں دعوت دی گئی تھی۔

گزشتہ دنوں شریف خاندان نے مکہ  مکرمہ میں عمرہ ادا کیا جبکہ آج کل یہ خاندان مدینہ منورہ میں موجود ہے جہاں سے نواز شریف کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیتے ہوئے کی متعدد تصویریں اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے شریف خاندان کو شاہی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔


قومی خبریں سے مزید