اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کے اختیار کے خلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل عدنان اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے دورانِ سماعت استفسار کیا کہ ڈیم فنڈ جب اکٹھا ہو رہا تھا تب آپ نے اعتراض کیوں نہیں کیا؟ اب ڈیم فنڈ جمع ہوئے 5 سال ہو چکے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم فنڈز پر اعتراض ہوتا تو اسٹیٹ بینک کو ہوتا، اسٹیٹ بینک کو کوئی اعتراض ہوتا تو اکاؤنٹ ہی نہ کھلتا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالتِ عالیہ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا اختیار نہیں کہ اس طرح فنڈز اکٹھے کرے۔