ڈیم فنڈ پر چیف جسٹس پاکستان کا اختیار ختم کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
مقامی وکیل عدنان اقبال کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ ڈیم فنڈز کے اکاؤنٹ ٹائٹل سے چیف جسٹس کا نام ہٹایا جائے۔
دائر کردہ درخواست میں حتمی فیصلے تک رجسٹرار سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈز پر اختیار معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کیا جائے اور ان سے پوچھا جائے کہ کس حیثیت میں عدلیہ کو غیر متعلقہ کام میں ملوث کیا۔