• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری حا لیہ انتخابات میں قومی سو چ کے مطابق حکومت سازی کریں، عظیم دت

میرپور( نامہ نگار)جموں کشمیر محاذ رائے شمار ی کے مرکزی چیئرمین تنظیمی بورڈ محمدعظیم دت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آ ٓزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کی صورت میں خوشحالی ا ور روشنی دینے کا پیغام دے کر کشمیر عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگا سکتے موصوف اور اس کے ساتھی کشمیریوں کو ان کے حقوق دینے کو تیار نہیں بلکہ کشمیریوں کی جگہ پر بننے والے منگلا ڈیم اور اس سے پیدا ہونے والی بجلی ،مچھلی اور آبیانہ کی آمدن سے گذشتہ 69 سالوں سے آزاد کشمیر کے عوام کو محروم رکھا گیا کشمیری مہاراجوں کی اربوں روپے کی جائیدادیں پاکستان میں موجود ہیں جن کی آمدن بھی غاصبانہ طریقہ سے استعمال کی جا رہی ہے،آزاد کشمیر کے عوام کے ادا شدہ ٹیکسوں پر فی کس آمدن سے بھی کشمیری عوام کو دانستہ محروم رکھا جا رہا ہے اس کے علاوہ زرمبادلہ اور دیگر شعبوں میں کشمیریوں کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں لیکن کسی بھی حکومت نے چاہے وہ کسی بھی مسلم لیگ کی ہو یا پیپلز پارٹی کی ہو وہ کشمیریوں کو حقوق دینے پر تیار نہیں ہو تی عظیم دت نے کہا ریاست جموں کشمیر پچاس ہزار سال پرانی ریاست ہے جو دوسوسال سے غلام چلی آرہی ہے اس کے عوام سیاسی طور پر برصغیر کے عوام سے زیادہ باشعورہیں جنہیں آسانی سے بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا اگر میاں نواز شریف آزاد کشمیر کے عوام کے ووٹ چاہتے ہیں تو پہلے کشمیریوں کے حقوق انہیں دیں اور اکنامک کوری ڈور میں سے گلگت بلتستان کو ان کا حصہ دیں اس کے بعد کوئی بات کریں تو اس کا وزن بن سکتاہے ا نہوں نے کشمیری عوام سے کہا کہ وہ حا لیہ انتخابات میں قومی سو چ کو سامنے رکھ کر حکومت سازی میں کردار ادا کریںتاکہ آنے والی نسلوں کو تحفظ حاصل ہو سکے انہوں نے کہا گذشتہ چار ماہ سے آزاد کشمیر کے حقوق کے حصول کے لئے محمود مسافر مظفر آباد میں بھوک ہڑتال بیٹھا ہے اس سے قبل کوٹلی اور ہولاڑ میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا چکا ہے لیکن آزاد کشمیر اور پاکستان کی کسی حکومت نے اس طرف توجہ نہیں دی میاں محمد نواز شریف اپنی ایجنسیوں سے رپورٹ منگوا کر محمود مسافر کے مطالبات کو پرکھیں ان میں سے جو غلط اور نامناسب ہوں ان کو ختم کر کے باقیوں کو منظور کرنے کا اعلان کریں تب جا کر آزاد کشمیر کے عوام آپ کو ا پنے ساتھ مخلص سمجھیں گے۔
تازہ ترین