پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی لاہور منتقلی کے دوران طبیعت خراب ہو گئی۔
علی امین گنڈا پور کی طبیعت ناساز ہونے پر طبی معائنے کے لیے ٹی ایچ کیو منیکرہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کا طبی معائنہ جاری ہے۔
دوسری جانب اسپتال ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کی ٹانگ میں درد کی شکایت پر طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔
علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور منتقل کیا جارہا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو سینئر سول جج بھکر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے علی امین کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کیا کردیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی علی امین گنڈا پور نے طبیعت کی خرابی کی شکایت کی تھی۔
علی امین گنڈا پور کو طبی معائنہ کےلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ماہر امراض دل، میڈیکل اسپیشلسٹ اور نیورو سرجن نے انکا طبی معائنہ کیا تھا۔