• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازالدین صدیقی اور بھومی پڈنیکر کی ’افواہ‘ سامنے آگئی

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی جلد ہی نئی فلم ’افواہ‘ میں بھومی پڈنیکر کے ساتھ نظر آئیں گے۔

’افواہ‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے، اس کی اسکرپٹ سدھیر مشرا نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایت کار بھی وہی ہیں۔

بھومی پڈنیکر نے انسٹاگرام پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک افواہ آپ کی زندگی پلٹ سکتی ہے‘۔

فلم کے ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ بھومی پڈنیکر اور نوازالدین صدیقی کچھ افواہوں کی وجہ سے بےحد مشکل میں پڑ جاتے ہیں، وہ دونوں اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ رہے ہیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید