ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان کی سیاست اور ریاست دونوں ادھوری ہیں، اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی سیاسی مہم میاں محمد نواز شریف ہی چلائیں گے جس کے لیے وہ جَلد پاکستان پہنچیں گے۔
ملک نور اعوان نے لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اگلے عام انتخابات میں عوامی لیڈر میاں نواز شریف پاکستان میں ہوں گے اور انتخابی مہم بھی وہی چلائیں گے۔
ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی عمران خان کی سازش ناکام ہو چکی ہے، پاکستان معاشی بحران سے نکل چکا، اب شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی خوشحالی کا سفر شروع کردیا ہے۔
ملک نور اعوان نے کہا کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان کی سیاست اور ریاست دونوں ادھوری ہیں اور ریاست بھی اب یہ بات سمجھ چکی ہے۔
ملک نور اعوان کا مریم نواز شریف کے حوالے سے کہنا تھا کہ مریم نواز نے پاکستان کی نوجوان نسل میں سیاسی شعور بیدار کیا ہے اور قوم کے نوجوانوں کو سیاست میں لیے کر آئی ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان میں ایک نیا سیاسی انقلاب آنے کو ہے جس کے نتائج عوام اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار سیاسی فتح کی صورت میں دیکھ سکیں گے۔