• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے جاری وارنٹ کی کاپی سامنے آگئی

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے جاری وارنٹ کی کاپی سامنے آگئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے، وارنٹ کی تعمیل زمان پارک میں کروائی جائے گی۔

20 ہزار روپے ضمانت کے عوض عمران خان کے وارنٹ جاری ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قانونی ٹیم زر ضمانت کی ادائیگی کےلیے پولیس سے رابطے میں ہے۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم زر ضمانت کی ادائیگی کر کے وارنٹ وصول کرلے گی۔

عدالت کی جانب سے عمران خان کو 25 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید